ابنا: رمضان المبارک کے دوران فلسطيني مسلمانوں پر مسجد الاقصی میں داخل ہونے کیلئے اسرائيلي حکومت کي جانب سے سخت پابندیاں عائد کردی گئیں ہیں۔ رمضان المبارک کے دوران فلسطینیوں کي بڑي تعداد خصوصي عبادت کے ليے مسجد اقصي کي جانب سفر کررہي ہے اس موقع پر اسرائيلي حکومت کي جانب سے سيکيورٹي کے سخت ترين انتظامات کيے گئے ہيں. مسجدميں مرد حضرات کے داخلے کيلئے اسرائيلي حکومت نے سخت شرائط رکھے ہيں. مسجد میں صرف 40 سال سے زائد عمر کے مردوں اور12سال سے کم عمر کے بچوں کو داخلے کي اجازت دي گئي ہے. جس کي وجہ سے مغربي بينک سے آنے والے کئي افراد شرائط پر پوري نہ اترنے کے باعث واپس لوٹ گئے ہيں.
.......
/169